• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کی دوڑ میں شامل ہونے کیلئے طلباء محنت کوشعار بنائیں‘ چیئرمین بورڈ

کوئٹہ(پ ر) چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اعجاز عظیم بلوچ نے کہا ہے کہ نقل کیخلاف زیرو ٹالرنس ہوگی، طلباء محنت کو شعار بنائیں تاکہ مستقبل میں ترقی کی دوڑ میں آگے بڑھ سکیں، شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کنٹرولر بورڈ عابدہ کاکڑ کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کے دوروں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بوائز ہائی اسکول ناصران کے اچانک دورے کے موقع پر شفاف اور پرسکون امتحانی ماحول پر اظہار مسرت کیا، انہوں نے طلباء سے امتحانی عمل کے دوران کسی بھی مشکل پیش آنے کے بارے میں پوچھاجس پر طلباء نے بتایا کہ امتحان پرسکون انداز میں جاری ہے ہمیں کوئی پریشانی نہیں عملہ بھی مکمل تعاون کررہا ہے، چیئرمین بورڈ نے کہا کہ طلباء محنت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ مستقبل کی دوڑ میں آگے بڑھیں، نقل کے خاتمے اور شفاف امتحان کے انعقاد کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئےجائینگے۔ نقل کے ناسور کے خاتمے کیلئے اساتذہ والدین طلباء سمیت معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا ،شفاف امتحانی نظام ہی ترقی یافتہ اور باشعور قوم کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید