کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کیسکوکے اعلامیہ کے مطابق مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنز پر مرمتی کام کیلئے20فروری کو تمپ اور صحبت پور گرڈسے صبح10 بجے سے دو پہر2بجے تک جبکہ چمن گرڈسے دن 11بجے تا 3بجے بجلی بندہوگی دریں اثناءاین ٹی ڈی سی کی جانب سے 220Kv کوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن میں نصب160MVA آٹو ٹرانسفارمر کی تبدیلی کاکام کیاجارہاہے اور مذکورہ آٹو ٹرانسفارمرکے بس بار کی تنصیب کے سلسلے میں 20فروری کو صبح 8بجے سے دوپہر2بجے تک کام کیاجائے گااس دوران تقریباً 330میگاواٹ اضافی برقی قلت پیداہوگی جسے مختلف علاقوں میں لوڈمینجمنٹ کے ذریعے پوراکیاجائے گا۔