• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں بارش ، نشیبی علاقے زیر آب آگئے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ ،زیارت، قلا ت ، بارکھان، موسیٰ خیل، ژوب، قلعہ عبداللہ، چمن ، پشین ، کوہلو،ڈیرہ بگٹی،سبی اور گردونواح میںبدھ کو تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی کوئٹہ اورگردونواح میں بدھ کی صبح چھ بجے بارش کا سلسلہ شروع ہواجووقفے وقفے سے جاری رہا جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ شہر کے متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی غائب ہوگئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں 11ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت03، گوادر16،قلات03 ، تربت 18، سبی 14 اور نوکنڈی میں 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید