• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت، صادق پبلک اسکول میرٹ پر 100 طلبا کو میرٹ پر منتخب کریگا

کوئٹہ(پ ر) وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر 100 طلبہ کو خالصتاً میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر صادق پبلک اسکول ٹیسٹ اور انٹرویو کے ذریعے منتخب کرے گا۔ کامیاب طلبہ کو بعد ازاں BEEF ان کی تعلیم مکمل ہونے تک مکمل فنڈڈ اسکالرشپ فراہم کرے گا۔یاد رہے کہ بلوچستان کے طلبہ کی سہولت کے لیے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صادق پبلک اسکول 21 فروری 2025 کو کوئٹہ میں تحریری امتحان منعقد کر رہا ہے۔ ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد صادق پبلک اسکول اپنی مروجہ پالیسی کے تحت کامیاب قرار پانے والے طلبہ کو داخلہ دے گا، جو کہ مکمل طور پر میرٹ پر مبنی ہوگا۔مزید تفصیلات کے لیے www.beef.org.pk کو وزٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید