پشاو ر( وقائع نگار )یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان نے محسود ناصر باغ روڈ پر ایک ماہ کے قلیل عرصے میں یوٹرن کے لیے تعمیر کے گئے پل کا معائنہ کیا ناصر باغ روڈ کے آخر میں یوٹرن نہ ہونے کی وجہ سے ناصر باغ روڈ سے آنے والی ٹریفک یوٹرن کے لیے یونیورسٹی روڈ استعمال کرتی تھی جس کی وجہ سے یونیورسٹی روڈ پر بورڈ بازار تا فیز تھری چوک ٹریفک جام رہتا اس کے علاوہ ناصر باغ روڈ پر ون وے کی خلاف ورزی کی وجہ سے حادثات اور ٹریفک جام معمول تھا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی خصوصی ہدایات پر پل کی تعمیر سے ناصر باغ روڈ کی ٹریفک یونیورسٹی روڈ پر آئے بغیر نزدیک یوٹرن لی سکتی ہے جس سے نہ صرف ناصر باغ روڈ کی ٹریفک کے لئے وقت کی بچت ہے بلکہ یونیورسٹی روڈ پر بورڈ بازار تا فیز تھری چوک ٹریفک جام کا خاتمہ ممکن ہوسکا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اور ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد نعیم بھی موجود تھے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ٹرانسپورٹ کی رہنمائی کے لیے ناصر باغ روڈ کے آخر پر مستقل ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے