پشاور (جنگ نیوز) اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل علی بنافشہ خواہ نے آر ایم آئی کے نرسنگ کالج اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے سالانہ ادبی ہفتے کا افتتاح کردیا جو افغانستان، ایران اور ازبکستان کے مشترکہ ثقافتی ورثے کا جشن ہے۔افتتاحی تقریب میں تینوں ممالک فن، ادب، موسیقی اور روایات کو اجاگر کیا گیا۔ قونصل جنرل علی بنافشہ خواہ نے مختلف ثقافتی اسٹالز کا دورہ کیا اور آر ایم آئی ایجوکیشن کی علاقائی ہم آہنگی اور بین الثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے نوروز کو امن، اتحاد اور تجدید نو کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار فارسی خطے اور مجموعی طور پر مسلم دنیا کی مثبت پہچان کو اجاگر کرتا ہے۔ایسے تعلیمی اقدامات نوجوان نسل کو تاریخی ورثے سے جوڑنے اور اسے عملی انداز میں سیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ ایسے ایونٹس نوجوانوں کو ماضی سے سیکھ کر بہتر مستقبل کی راہ متعین کرنے میں مدد دیتے ہیں۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر شفیق الرحمٰن نے طلبہ کو ثقافتی آگہی اپنانے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ اس سے طبی خدمات کو مزید بہتر بنانے اور صحت کے شعبے میں پائی جانے والی تفریق کو کم کرنے میں مدد ملے گی