پشاور( لیڈی رپورٹر) زرعی یونیورسٹی پشاور کا 124 واں سنڈیکیٹ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد نے سنڈیکیٹ اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ،سنڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) ارشاد قیصر، ڈپٹی سیکرٹری ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ، خیبرپختونخوا عفت عنمبرین، ڈپٹی سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، خیبرپختونخوا ریاض محمد، ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ پختونخوا عنایت اللہ، خیبرپختونخوا کامران خٹک، ٹریژرر ڈاکٹر عبدالسلام اور ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ڈاکٹر محمد بلال نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ 123 ویں سنڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں زرعی یونیورسٹی پشاور کے آمیر محمد خان سب کیمپس مردان کی لینڈ زیر بحث لائی گئی۔