پشاور ( وقائع نگار )پشاور صدر میں تجاوزات کیخلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا، صدر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات اور روڈ بلاک کرنے والے ریڑھی بانوں کے خلاف آپریشن میں کینٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کو مقامی پولیس کی تعاون بھی حاصل رہیآپریشن کا آغاز صدر روڈ سے کیا گیا جس میں بھاری مقدار میں غیر قانونی تجاوزات کرنے والوں کا سامان ضبط کر لیا گیا، جو جرمانہ کی ادائیگی کے بعد واپس کیا جائے گا، صدر کے دیگر علاقوں لیاقت بازار، چوک فوارا اور ٹیپو سلطان روڈ پر بھی آپریشن کیا گیا، اس دوران پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی، جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے 40 اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے اس بڑے آپریشن میں حصہ لیا۔