پشاور(جنگ نیوز) گورنمنٹ سرحد ہسپتال برائے نفسیاتی امراض فاؤنٹین ہاؤ س حیات آباد کے حال میں تعینات ہونیوالے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ( ایم ایس ) ڈاکٹر نیاز محمد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے واضح رہے کہ محکمہ صحت نے گزشتہ دنوں معروف ڈاکٹر نیاز محمد کو گورنمنٹ سرحد ہسپتال برائے نفسیاتی امراض فاؤنٹین ہاؤس حیات آباد کا ایم ایس تعینات کیا تھا ڈاکٹر نیاز محمد نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ریاض علی ٗ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ شمعون فرحان بھٹی اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر نعمان نے دیگر سٹاف کے ہمراہ نئے تعینات ہونیوالے ایم ایس ڈاکٹر نیاز محمد کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعدہسپتال کے مختلف وارڈز اور دیگر حصوں کا دورہ کیا اور معائنہ کیا اس موقع پر ہسپتال کے متعلقہ حکام اور ڈاکٹرز بھی انکے ہمراہ تھے۔