پشاور(جنگ نیوز)خیبرپختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن (KPEF) نے طلبا کے لیے صوبے کا پہلا کیریئر کونسلنگ پورٹل شروع کر دیا ہے۔KPEF کے منیجنگ ڈائریکٹر ظریف المعانی اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علی محمد نے لانچ بٹن دبا کر کیرئیر کونسلنگ پروگرام کا افتتاح کیا۔اس اقدام کا پہلا سیشن FAIDA فاؤنڈیشن کے تعاون سے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے طلبا کے لیے ایک کیریئر کونسلنگ سیمینار کے طور پر منعقد کیا گیا تھا۔