• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کی ایماء پر ڈسکوز کی نجکاری نہیں ہونے دینگے ،حاجی محمد اقبال

پشاور ( وقائع نگار )آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی نائب صدر و صوبائی چیئر مین حاجی محمد اقبال نے کہا ہے کہ قومی مفاد عامہ کا ادارہ واپڈا ڈسکو ز کی اونے پونے داموں نجکاری کسی بھی قیمت پر نہیں ہونے دینگے ملک کے موجودہ نااہل حکمران آئی ایم ایف کی دباؤ پر سرکاری ملازمین کے بچوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اقبال لیبر کمپلیکس پشاور میں مختلف سرکلز کے ذمہ دار ان یونین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری نورالامین حیدرزئی نے واضح کیا کہ واپڈا ایک منافع بخش ادارہ تھا اور ملک کی تعمیروترقی میں نمایاں کردار ادا کررہاتھابعدازاں سابقہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی ایماء پر واپڈا جیسے منافع بخش ادارہ کو کمپنیوں میں تقسیم کرکے مالی طور پرغیر مستحکم کرکے ملک و قوم کو نہ صرف ناقابل تلافی نقصان پہنچایا
پشاور سے مزید