• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی متحد ہے ، انعام اللہ خان

پشاور(جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پشاور میٹروپولیٹن کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر پی پی پی انعام اللہ خان نے کہا کہ پریزیڈنٹ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی متحد ہے اور خیبر پختون خواہ اور خاص کر پشاور میں پارٹی کو قبضہ گروپ سے آزاد کرنے پر انہوں نے پارٹی کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے نوجوان قیادت ابھر کر سامنے ائے گی اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان پیپلز پارٹی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ پارٹی کو چاہیے کہ وہ نئی قیادت کو سامنے لائیں۔ اس موقع پر پارٹی کے بزرگ رہنما ٹھیکیدار جانزیب نے کہا کہ ہم آج بھی جمہوری اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔
پشاور سے مزید