• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے آگاہی انتہائی ضروری ہے، آفتاب عالم آفریدی

پشاور( لیڈی رپورٹر ) صوبائی وزیر برائے قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق آفتاب عالم آفریدی نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کو قانونی فریم ورک میں ضم کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نےڈائریکٹوریٹ جنرل لاء اینڈ ہیومن رائٹس خیبرپختونخوا نے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (ICRC) کے تعاون سے انسانی حقوق پر دو روزہ ورکشاپ کے افتتاح کے موقع پر کیاڈ ائریکٹر جنرل لاء اینڈ ہیومن رائٹس KP غلام علی نے کہا ہے کہ انسانی وقار کے تحفظ اور انصاف کو یقینی بنانے میں انسانی قانون کی پاسداری انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس کے لیے عوام میں زیادہ شعور اور اگاہی کی ضرورت ہے تاکہ لوگ نہ صرف اپنے حقوق کو سمجھ سکیں بلکہ فرائض کو بھی سمجھیں اور دوسروں کے حقوق کی بھی پاسداری کریں ورکشاپ میں انسانی حقوق کے اہم پہلوؤں پر ماہرین کی زیر قیادت سیشن شامل تھے، بشمول قومی اور بین الاقوامی سیاق و سباق میں اس کی مطابقت۔ شرکا نے قانونی ذمہ داریوں، انسانی حقوق کے تحفظ اور انسانی اصولوں کو فروغ دینے میں سول سوسائٹی کے کردار پر بات چیت کی۔
پشاور سے مزید