• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرک سٹینڈ اور کوہاٹی گیٹ کی دکانوں کی نیلامی کردی گئی

پشاور ( وقائع نگار )کیپٹل میٹروپولیٹن میں دکانوں کی نیلامی تیسرے روز بھی جاری رہیʼ ٹرک سٹینڈ اور کوہاٹی گیٹ کی دکانوں کی نیلامی کی گئی ʼ کیپٹل میٹروپولیٹن کے سٹی کونسل ہال میں ایک جلاس ہوا جس میں قائمقام میئر عمران نویدʼ ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک ʼ ا سسٹنٹ ڈائریکٹرپراپرٹی ایاز خان ʼ جہانگیر خان اور پراپرٹی چیئرمینوجس میں چیئرمین ملک طارق جاویدʼ نور غلام ʼعطاء اللہ ʼ ولی محمد ʼ حاجی محمدارشاد ʼ زاہد اللہ شاہ ʼ سعود خان یونائیٹڈ میونسپل ورکرز کے چیئرمین ملک نوید اور تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تیسرے دن بھی کیپٹل میٹروپولیٹن کی جائیداد اوردکانوں کی نیلامی کی گئی ا س موقع باقاعدہ ہر دکان کی الگ الگ بولی لگائی گئی
پشاور سے مزید