• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی شہری سے بد اخلاقی برداشت نہیں کی جائے گی، شیر گل صافی

پشاور(جنگ نیوز) باعزت شہری کی ساتھ بد اخلاقی برداشت نہیں کی جائے گی ان الفاظ کا اظہار ایدھی فاونڈیشن خیبر پختونخواہ کے انچارج شیر گل صافی نے اپنے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا انھو ں نے کہا کے توحید آباد چوکی انچارج نے گزشتہ روز ہمارے ساتھ نہایت بد اخلاقی کا مظاہرہ کیا انھو ں نے کہا کے کسی شہری کی طرف سے دائر درخواست پر پولیس اہلکاروں کو جرگہ اور گرفتاری کا حق تو حاصل ہے لیکن کسی فریق کی حمایت کرتے ہوئے کسی دوسرے فریق ساتھ آنے والے افراد کی بے عزتی کرنا پولیس اہلکار کے لئے نامناسب ہی نہیں بلکے اس اہلکار کا ذاتی دلچسپی رکھنے کا منہ بولتا ثبوت ہے انھو ں نے کہا کے توحید آباد میں پولیس اہلکار اس سے پہلے بھی تاکال میں ہونے والے واقعہ کے دوران محکمہ پولیس کے لئے بدنامی کا سبب بن چکا ہے۔
پشاور سے مزید