پشاور ( وقائع نگار ) طویل خشک سالی کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش، کی وجہ سے موسم سرد ہوگیا شہریوں کے چہرے کھل اٹھے تاہم بارش کے بعد بجلی کی طویل بریک ڈاؤن نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا طویل خشک سالی کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہو گئی، جس سے جہاں ایک طرف موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا، لوگوں نے گرم ملبوسات پہن لئے، وہیں گرمی سے پریشان لوگوں کے چہرے کھل اٹھے، موسم میں بھی خنکی بڑھ گئی ہے تاہم اس کے ساتھ ہی مختلف فیڈرز پر بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے پشاور شہر میں بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں بارہ گھنٹوں سے زائد بجلی کی سپلائی معطل رہی ہے۔