پشاور( وقائع نگار )کیپٹل میٹروپولیٹن کی تین دن کی نیلامی میں تقریبا 7 کروڑ روپے پریمیم آئیگا ʼ کیپٹل میٹروپولیٹن کی جائیدادوں کی نیلامی میں تقریبا 27 دکانیں اور 27فلیٹس کی نیلامی کردی گئی جس سے تقریبا 7 کروڑ پروپے پریمیم آئیگا جبکہ 36 دکانیں مزید نیلام ہوگی جس سے تقریبا تین کروڑ روپے کی پریمیم متوقع ہیں ʼ نیلا می قائمقام میئر عمران نویدʼ ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک ʼ ا سسٹنٹ ڈائریکٹرپراپرٹی ایاز خان ʼ جہانگیر خان ʼشکیل خان اور پراپرٹی کمیٹی کے چیئرمینوجس میں چیئرمین ملک طارق جاویدʼ نور غلام ʼعطاء اللہ ʼ ولی محمد ʼ حاجی محمدارشاد ʼ زاہد اللہ شاہ ʼ سعود خان یونائیٹڈ میونسپل ورکرز کے چیئرمین ملک نوید اور تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی قائمقام میئر عمراان نوید کہاکہ کیپٹل میٹرپولیٹن کی دکانوں کی نیلامی میں تاجروں نے اوپن بولی لگائی جس میں تاجروں نے اپنی من پسند دکانوں کی نیلامی میں دکانیں حاصل کیں انہوں نے کہاکہ کیپٹل میٹروپولیٹن کی جائیدادوں کی نیلامی شفاف طریقے سے کی گئی تین دن کی نیلامی بہترین اور اچھی طریقے سے کی گئی ʼ کیپٹل میٹروپولیٹن کو اچھی آمد ن آئیگی ʼجو دکانیں رہ گئی ہیں انکا دوبارہ ٹینڈر کیاجائیگا