• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے دائر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سانحہ 9مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے دائر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر،چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بنچ جمعرات کو سماعت کریگا،سپریم کورٹ میں سانحہ 9مئی کی دہشتگردی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ملوث عمران خان سمیت متعدد ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کروانے، عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کے حکم کی منسوخی اورانکے جسمانی ریمانڈ کے حکم کو کالعدم قرار دینے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کیخلاف دائر حکومت پنجاب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں،چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ جمعرات 27فروری کو اس نوعیت کے درجنوں مقدمات کی سماعت کریگا۔

ملک بھر سے سے مزید