کراچی (اسٹاف رپورٹر) گارڈن سے اغوا ہونے والے دونوں بچوں کا سراغ نہیں مل سکا ۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن تھانے کی حدود سے 14 جنوری کو اغوا ہونے والے 5 سالہ علیان اور 6 سالہ علی رضا کو 38 روز بعد بھی بازیاب نہیں کروایا جاسکا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے بچوں کی بازیابی کے لیے پانچ رکنی کمیٹی بھی قائم کی تھی جبکہ بچوں کے اہلخانہ کی جانب سے بھی کئی بار بچوں کی بازیابی کے لیے مظاہرے کیے گئے ہیں تاہم دونوں بچے تاحال بازیاب نہیں ہو سکے ہیں۔