• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں 54 فیصد سگریٹ کی غیر قانونی طور پر فروخت

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) پاکستان میں 54 فیصد سگریٹ غیر قانونی طور پر فروخت ہو رہے ہیں جبکہ 413 سگریٹ برانڈز میں سے صرف 19 برانڈز پر ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سٹیمپ موجود پائی گئی۔ اس بات کا انکشاف انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ کی سگریٹ انڈسٹری میں ٹریک اینڈ ٹریس نظام پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے 19 اضلاع میں سگریٹ انڈسٹری پر نافذ العمل ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ سروے میں کل 413 سگریٹ برانڈز کی نشاندہی کی گئی جن کا ایف بی آر کے سسٹم میں اندراج تک موجود نہیں۔ ملک کے 19 اضلاع کے 1520 ریٹیل آؤٹ لیٹس کا سروے کیا گیا اس دوران 413 سے زائد سگریٹ برانڈز کی شناخت کی گئی۔ سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ ان 413 سگریٹ برانڈز میں سے صرف 19 برانڈز مکمل طور پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تعمیل کر رہے تھے، 13جزوی طور پر جبکہ صرف 95سگریٹ برانڈز پر حکومت پاکستان کی مجوزہ تصویری ہیلتھ وارننگ موجود تھی۔
ملک بھر سے سے مزید