• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام پیکا ایکٹ کے خلاف دھرنا

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کے خلاف صحافتی تنظیمیں کے موقف کی تائید کرتے ہوئے ساتھ کھڑے ہیں، جمعہ کو نیشنل پریس کلب کے سامنے تین صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام منعقدہ احتجاجی کیمپ کے دورہ کے دوران اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملک میں شہری آزادیوں، اظہار رائے، آزادی صحافت اور سیاسی کارکنوں کے بنیادی آئینی حقوق کو سلب کرلیا گیا ہے۔ چیف جسٹس سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ انہیں پیکا ایکٹ ڈیجیٹل پاکستان سے متعلق شہریوں، سول سوسائٹی، میڈیا ارکان پارلیمان اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ پارلیمان میں بھی ہم نے میڈیا کا ساتھ دیا اور فلور پر ان متنازعہ قانون سازی کے بارے میں احتجاج ریکارڈ کروایا اور اس کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک بھر سے سے مزید