کراچی ( اسٹاف رپورٹر)لکی سیمنٹ لمیٹڈ نے 1اسٹاک کے بدلے 5اسٹاک کی تقسیم کا اعلان کر دیا ہے۔اس بات کا اعلان 20فروری کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں کیا گیاجوکہ 18مارچ2025کو ہونے والی غیر معمولی جنرل میٹنگ میں شیئر ہولڈرز کی منظوری سے مشروط ہے۔ اسٹاک کی اس تقسیم کا مقصد کمپنی کی اس کامیابی کو مقامی اور عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کے وسیع طبقے کے ساتھ شیئر کرناہے۔