• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردو یونیورسٹی نے فنڈز کی موجودگی کا اعتراف کرلیا، ڈاکٹر توصیف خان

کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی اردو یونیورسٹی کی ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کی کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کہا ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی نے انفارمیشن کمیشن میں جمع کرائے گئے جواب میں تسلیم کیا ہے کہ یونیورسٹی کے پنشن فنڈ میں 67کروڑ روپے موجود ہیں، جبکہ جی پی فنڈ میں45کروڑ روپے کی رقم سے مختلف بینکوں میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ یہ اعتراف ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کے کنوینر ڈاکٹر توصیف احمد خان کی درخواست پر سامنے آیا ہے۔اس سے قبل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ضابطہ خان شنواری مختلف مواقع پر یہ بیان دے چکے ہیں کہ ادارے کے پاس پنشن کی ادائیگی کے لیے فنڈز نہیں ہیں۔ تاہم، یونیورسٹی کے سرکاری جواب نے اس موقف کی نفی کر دی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید