اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب میں انٹرنیشنل سول ایوارڈ سیریز اور جرنلسٹ آف دی ایئر نثار عثمانی ایوارڈ کی تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی صدر پی ایف یو جے افضل بٹ اور چیئرمین بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک اویس جدون مشترکہ طور پر تھے۔ تقریب میں پاکستان بھر کے سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کے بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک صحافیوں کی ہر فورم پہ حمایت کرتا ہے اور ان کی کاوش قابل ستائش ہے اور ہم ان کے مشکور ہیں جو یہ نثار عثمانی جرنلسٹ ایوارڈ منعقد کرتے ہیں۔ چیئرمین بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک اویس جدون نے کہا کہ پاکستان میں صحافی اپنی ذمہ داریاں جان ہتھیلی پہ رکھ کے نبھاتے ہیں اور انتہائی قلیل اجرت کے عوض عوام کی آواز دنیا تک پہنچاتے ہیں۔