اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) آرمی چیف سیدعاصم منیر برطانیہ کے اہم دورے پر ہیں، جہاں انہیں بڑی عزت و احترام کے ساتھ گارڈ آف آنر دیا گیا۔ جمعہ کو سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران فوج کواپنی جماعت کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے آرمی چیف کے دورہ برطانیہ کیخلاف پی ٹی آئی تنقید اور غلط باتیں کررہی ہے، اقتدار سے محرومی کے بعد پی ٹی آئی اپنے زخم چاٹ رہی ہے، یہ خط لکھ رہے ہیں، پاؤں پکڑ رہے ہیں، منتیں ترلےکر رہےہیں، یہ سوشل میڈیا پر اداروں کےخلاف گالم گلوچ اور ملک و قوم کی توہین کررہے ہیں، آرمی چیف کے دورہ برطانیہ کیخلاف پی ٹی آئی تنقید اور غلط باتیں کررہی ہے، یہ لوگ کسی زمانے میں آرمی چیف کو باپ کہتے تھے اور عمران خان سمیت ان کی قیادت کے بیانات موجود ہیں کہ آرمی چیف باپ ہوتا ہے، مگر اب آرمی چیف کے خلاف غلط زبان استعمال کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر ان کے سوشل میڈیا واریئر جس قسم کی زبان استعمال کرتے ہیں، ہمارے معاشرے میں باپ کیلئے اس قسم کی زبان استعمال نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے 9مئی برپا کیا، 26نومبر برپا کیا، فوج کی تنصیبات اور شہدا ءکی یادگار پر حملے کیے، دنیا میں کسی ملک میں سیاسی جماعتوں کا یہ وتیرہ نہیں جو پی ٹی آئی نے اپنایا ہوا ہے۔