• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

RAW اور ISI کے تعاون سے دہشتگردی پر قابو پایا جا سکتا ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ کیا پاکستان اور بھارت کے درمیان انٹیلی جنس اشتراک ممکن ہے؟ اس کے جواب میں تجزیہ کارسہیل وڑائچ، عمر چیمہ، سلیم صافی اور فخر درانی نے کہا کہ ماضی میں فرانس اور انگلینڈ جیسے دشمن ممالک نے بھی امن کی راہیں نکالیں اس سے سیکھا جا سکتا ہے،دونوں ایجنسیوں آئی ایس آئی اور راکے تعاون سے دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے کیونکہ بیشتر مسائل داخلی نوعیت کے ہیں، بلاول بھٹو کی جانب سے بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی تجویز قابل عمل ہے بشرطیکہ دونوں ممالک ازلی دشمنی کا بیانیہ ترک کریں،یورپی اور جنوبی ایشیائی حالات مختلف ضرور ہیں مگر بات چیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، اگر تعلقات بہتر ہوں تو اس کا بڑا فائدہ بھارت کو ہوگا، تجویز میں اگر سیاسی و عسکری قیادت کی رضا شامل ہے تو یہ مثبت پیش رفت ہوسکتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید