کراچی (اسد ابن حسن) اسلام آباد میں ایک ڈی آئی جی کی دو بیویوں کے درمیان سرد جنگ گمبھیر ہو گئی ہے اور معاملہ ایف آئی اے تک پہنچ گیا ہے اور ایک بیوی کی درخواست پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی فیصل آباد نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ NCCIA ذرائع کے مطابق ایک ڈی آئی جی جو ڈیپوٹیشن پر ایف ئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ میں تعینات ہوئے تھے انہوں نے سرکاری بینک سے اسی ادارے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر خاتون سے شادی کر لی کچھ عرصے بعد مذکورہ خاتون نے اپنے اوپر تشدد کی شکایتیں مختلف فورم پر کیں جس کے بعد ڈی آئی جی نے ان کو طلاق دے دی۔ بعد میں ایک اور ڈی آئی جی کی مداخلت پر ان دونوں میں صلح ہو گئی مگر حیرت انگیز طور پر طلاق کے بعد بھی دونوں نے ساتھ رہنا شروع کر دیا اور خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے اپنی درخواستیں واپس لے لیں۔