اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ تاریخ کو مسخ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اسی سے قوم بنتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا تصور ذوالفقار علی بھٹو نے پیش کیا اور اس پر عمل کیا گیا ۔ ان کی خفیہ سفارت کاری اور کام کے ذریعے ایٹمی پروگرام کا فریم ورک وجود میں آیا۔ ان کی کوششوں نے ڈاکٹر قدیر کی سربراہی میں ٹیم کو اکٹھا کیا۔ مشرف حکومت کے ہاتھوں ڈاکٹر قدیر پر فرد جرم شرمناک عمل تھا ہے۔