• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک سے غیر منصفانہ سہولت فوری واپس لی جائے، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو7سالہ ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن ملٹی ائیرٹیرف کی منظوری کوظالمانہ و عوام دشمن، شفافیت اور قانونی تقاضوں کے سراسر منافی قرار دیا ہے اور نیپرا کے اس فیصلے کو نیپرا ری ویو ریگو لیشنز 2009کے تحت باقاعدہ چیلنج کرتے ہوئے ٹیرف پر نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی ہے، منعم ظفر نے رجسٹرار نیپرا کو ارسال کی گئی اپنی ریویو پٹیشن میں آئی پی پیز کے طرز پر کے الیکٹرک کو ڈالر میں منافع کی اجازت، جعلی سرمایہ کاری، اور صارفین پر ڈالے گئے اضافی مالی بوجھ جیسے اہم نکات کو چیلنج کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ وہ کے الیکٹرک کو دی گئی اس غیر منصفانہ سہولت کو فوری طور پر واپس لے اور تمام تر فیصلے شفاف، اصولی اور عوامی مفاد کے مطابق کرے اور ایک نیا، شفاف اور قانون کے مطابق ترمیم شدہ ٹیرف جاری کرے تاکہ صارفین کو بے جا مالی بوجھ سے بچایا جا سکے۔منعم ظفر نے پٹیشن میں مزید کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے اپنی لاگت اور سرمایہ کاری کے تخمینے بڑھا چڑھا کر پیش کیے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید