• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن، پولیس فلاحی ادارے کے دفتر میں گھس گئی، عملے کو ہراساں کیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹائون میں پولیس کی جانب سے فلاحی ادارے کے دفتر میں گھر کر عملہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے،تفصیلات کے مطابق مومن آباد پولیس نے گذشتہ روز طوبی فائونڈیشن کے دفتر میں گھس کر فائونڈیشن کے عملہ کوہراساں کیا گیا اور انہیں انکے فلاحی کاموں سے روکنے کی کوشش کی گئی ،پولیس کا طوبی فائونڈیشن کے دفتر میں گھس کر فائونڈیشن کے عملہ کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار فائونڈیشن کے دفتر میں کھڑے ہیں اور عملہ کو زبردستی اپنے ساتھ لیجانے کی کوشش کررہے ہیں ،طوبی فائونڈیشن کے ذمہ دار طلحہ عالم نے بتایا ہےکہ انکی فائونڈیشن متعلقہ اداروں سے باقائدہ منظور شدہ ہے اورروزگار ،تعلیم ،صحت سمیت مختلف منصوبہ پر فلاحی خدمات انجام دے رہا ہے،ہمارا حالیہ منصوبہ جس میں وہ ایسے افراد کی موٹر سائیکلیں کی مرمت اور موٹر سائیکلوں کی صلاحیت کو بڑھانے کا کام شامل ہے پر کام کررہے جن کا روزگار موٹر سائیکلوں کے ساتھ وابسطہ ہے۔اس سلسلہ میں ان کے پاس اینٹی وہیکل لفٹنگ سمیت یگر متعلقہ اداروں کے باقائدہ اجازت نامہ موجود ہیں ،اور جن افراد کی موٹر سائیکلوںکی مرمت کاکام کیا جارہا ہے ان کی تمام تر تفصیلات موجود ہیں تاہم اس کے باوجود بلاجواز مومن آباد پولیس کی جانب سےاس فلاحی کام میں خلل ڈالنے کی کوشش سمجھ سے بالاتر ہے ،اس سلسلہ میں موقف جاننے کے لئے ایس ایچ او تھانہ مومن آباد سے انکے نمبر پر متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم انکی جانب سے اس سلسلہ میں موقف دینے سے گریز کیا گیا،طلحہ عالم نے سندھ پولیس کے اعلیٰ آفسران سے اپیل کی ہے کہ وہ فلاحی کاموںمیں خلل ڈال کر ہراساں کرنے کی کوشش کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔
ملک بھر سے سے مزید