اسلام آباد( نیوز رپورٹر) 80فیصد اوورسیز پاکستانیوں نےسی ڈی اے کو ڈالرز میں پلاٹوں کی قسطیں ادا کرنے سے انکار کردیا ۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے سیکٹر C-14میں ایک کنال کے236پلاٹ اوورسیز پاکستانیوں کو چھ کروڑ روپے فی کنال کے ریٹ پر فروخت کئےلیکن صرف 25 الا ٹیوں نے قسطیں جمع کرائی ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کا موقف ہے کہ سی ڈی اے پلاٹ فروخت کرنے کے لئے عارضی مشینیں لگاکر کچھ عرصے کے بعد کام بند کردیتا ہے۔ یادرہے کہ سی ڈی اے نے 14 جنوری کو قرعہ اندازی کرکے اوورسیز پاکستانیوں کو 236 پلاٹ الاٹ کئے تھے ۔سی ڈی اے نے 236پلاٹ اوورسیز پاکستانیوں کو دے کر 14 ارب روپے اکٹھے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ذرائع کے مطابق سیکٹر سی چودہ میںترقیاتی کام جاری ہے لیکن متاثرین کی وجہ سے یہ تعطل کا شکار ہے۔