اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) تھانہ ہمک کے علاقہ روات جی ٹی روڈ پر واقع مقصود شاہ پلازہ میں تین دکانوں سے لاکھوں کی نقدی اور قیمتی سامان چوری ہو گیا۔ پلازہ کی سکیورٹی پر مامور گارڈ کی لاش بھی پلازہ سے ملی ۔پولیس کے مطابق لاش پر کسی قسم کا زخم یا نشان نہیں ۔گارڈ کا نام احمد علی ولد صادق علی سکنہ چک نمبر 411رحیم یار خان بتایا جاتا ہے۔