• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش، طیب اردوان فلائی اوور کے کئی مقامات پر پانی جمع

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) جمعرات کے روز ہونے والی بارش نے سی ڈی اے کے طیب اردوان فلائی اوور پراجیکٹ کے ڈرینج سسٹم کا بھی پول کھول دیا۔ بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سی ڈی اے کے عملہ نے پمپ لگا کر سڑک سے پانی نکا لا۔سی ڈی اے حکام کا موقف ہے کہ ڈرینج لائن میں پتھر اور مٹی پانی کی نکا سی میں رکاوٹ کاباعث بنی جسے دور کردیاگیا ۔
اسلام آباد سے مزید