• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ام حسان سمیت تمام گرفتار افراد کو رہا کرے،جمعیت اہلسنت

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) جمیعت اہلسنت کےقائدین نے پرنسپل جامعہ سیدہ حفصہ ام حسان اور طالبات کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام آباد کے پر امن ماحول کو خراب کرنے سازش کر دیا ہے ۔ جمیعت اہلسنت کے ذمہ داران مولانا ظہور احمد علوی،مولانا نذیر فاروقی ،مولانا عبد الغفار،مولانا قاری عبد الکریم ،مولانا عبدالقدوس محمدی،مفتی عبدالسلام ، مولانا عبد الرحمن معاویہ،مولانا عبدالرزاق حیدری، مولاناتنویراحمد اعوان ، مولانا شہزاد عباسی،مولانا سید محمد طاھر،مولانا محمد دیشانی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مسجد اور مدرسہ کے تحفظ کے سلسلے میں پرنسپل جامعہ سیدہ حفصہ ام حسان،طالبات اور طلباء کرام پر جھوٹا مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے اور انہیں آنکھوں پر پٹی باندھ کر عدالت میں پیش کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ حکومت ام حسان سمیت تمام گرفتار شدگان کے مقدمات کو ختم کر کے انہیں فی الفور رہا کرے۔
اسلام آباد سے مزید