راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) گورڈن کالج کے سابق طلباء بشمول راجہ شاہد ظفر، میاں اکرم فرید اور دیگر نے گزشتہ روز بریگیڈیئر (ر) محمد آصف اور فیکلٹی ممبران کے تعاون سے کہکشاں نجمی کے زیر اہتمام شجر کاری کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف اقسام کے 50پودے لگائے گئے۔ تاریخی جوبلی ہال میں نصب کرنے کے لئے 30 پنکھے بھی کالج کو عطیہ کیے گئے۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد گلفراز عباس نے اولڈ گورڈونینز کی بالعموم اور محترمہ کہکشاں نجمی اور بریگیڈیئر محمد آصف کی کاوشوں کو خاص طور پر سراہا۔ تقریب میں پرنسپل ڈاکٹر گلفراز عباسی ،سابق وفاقی وزیر راجہ شاہد ظفر، میاں اکرم فرید، سابق سیکرٹری دفاع کامران رسول ، میڈم کہکشاں نجمی میاں تاج محمد، ضیا السلام سکول کے پرنسپل اطہر حبیب شیخ محمد اصغر ، جی اے قریشی سمیت دیگر شخصیات کو یادگار ی شیلڈ بھی دی گئیں ۔