• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی پولیس نے 5 ملزموں کو گرفتار کرکے ساڑھے 4کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے 7ملزموں سے 90لٹر شراب بھی برآمد کرلی ۔ 4ملزموں سے چار پستول برآمد کر لئے گئے۔تھانہ واہ کینٹ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم سے مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ روات پولیس نے 2 رکنی گینگ سے 2 مسروقہ موٹرسائیکل، چھینی گئی رقم ساڑھے پانچ ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کیا۔اسلام آباد پولیس نے بھی راہزنی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان سمیت 7 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے مسروقہ مو ٹر سائیکل اور گاڑی بھی برآمد کر لی ۔
اسلام آباد سے مزید