• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کےغیر ضروری استعمال پر پابندی عائد

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) محکمہ ماحولیات ضلع راولپنڈی نےلاہور ہائی کورٹ کے فیصلے اور پنجاب میں جاری پانی کی قلت اور کم بارشوں کے تناظر میں پیش نظر پانی کےغیر ضروری استعمال پر پابندی عائد کر دی ۔ گاڑیوں کی آٹومیٹک دھلائی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ۔ خلاف ورزی پر 1 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا جبکہ ہائی پریشر موٹروں کے ذریعے گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ مقرر کیا جائے گا۔ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی راولپنڈی نے کہا ہے کہ پنجاب میں بارشوں کی 42 فیصد کمی کے باعث پانی کی شدید قلت کا خدشہ ہے۔ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی پنجاب نے تمام کار واش اسٹیشنز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ری سائیکلنگ سسٹم نصب کریں ۔
اسلام آباد سے مزید