راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے دولڑکیوں اور ایک لڑکے کو اغواءکرلیاگیا۔تھانہ وارث خان کو عابد حسین نے بتایاکہ اس کی بیٹی (ع) عمر14سال کو سلیمان اور اسکی بیوی نے اغواء کر لیا ۔تھانہ صادق آباد کو پرویز اختر نے بتایا کہ میرے بھائی جاوید اختر کا بیٹا ریحان جاوید عمر15سال جو سکول گیا اور تاحال واپس نہ آیا جس کو کوئی نامعلوم ملزماغواء کر کے لے گیا ہے۔تھانہ صدرواہ کو محمد میر نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ف) بی بی عمر 14سال گھر سے اچانک چلی گئی ۔ مجھے شبہ ہے کہ میری بیٹی کو کوئی نامعلوم شخص اغواء کر کے لے گیا ۔