• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بارش و برفباری، سردی لوٹ آئی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبرپختونخوا گلگت بلتستان اور کشمیر میں کئی ماہ کے وقفہ کے بعد بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ، اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی جس سے جل تھل ہو گیا ،بدھ کو رات گئے شروع ہونے والی بارش جمعرات کے روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہی ، جس سے سردی پھر لوٹ آئی ،محکمہ موسمیات نے پیر سے مزید بارش اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 70، نارووال 48، گوجرانوالہ 47، شیخوپورہ 45، سیالکوٹ 36، اٹک 32، راولپنڈی 26، چکوال  ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، اس دوران مالم جبہ 8، مری میں 3 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم شام/رات کے دوران بلوچستان کے بعض مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔
اسلام آباد سے مزید