• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ کی اینٹی ڈینگی مہم میں شمولیت، سینڈ اپ امتحانات میں 25نمبروں کی تجویز

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) رکن قومی اسمبلی و انسداد ڈینگی فوکل پرسن طاہرہ اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوا۔طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ خواتین پارلیمنٹیرینز کو اپنے متعلقہ علاقوں کی یونین کونسلز میں نگرانی کرنی چاہیے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکا جا سکے۔ اجلاس میں طلبہ کو اینٹی ڈینگی مہم میں رضاکارانہ طور پر شامل کرنے کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس کے مطابق آٹھویں جماعت سے لے کر انڈرگریجویٹ سطح تک 119178 طلبہ اس مہم کا حصہ بنیں گے۔ سرکاری اسکولوں اور کالجز کے 16101 اساتذہ بھی اس میں شامل ہوں گے جبکہ 1552 اسکولز، 50 کالجز اور 14 یونیورسٹیز اس مہم میں اپنا کردار ادا کریں گی۔ مجموعی طور پر 67,63,695 مکانوں کی نگرانی کا ہدف طے کیا گیا جس میں ہر طالب علم اور اساتذہ کو اپنے گھر کے دونوں اطراف دو دو گھروں کی نگرانی کرنا ہوگی۔ طلبہ کے لئے اس سرگرمی کو ان کے سینڈ اپ امتحانات میں 25 نمبروں کے ساتھ شامل کرنےکی تجویز بھی زیر غور آئی جبکہ اساتذہ کی اے سی آر میں بھی اس مہم کے نتائج کو شامل کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید