• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عزاداری پر لگائی جانیوالی ناروا پابندیاں ختم کرے،حسین مقدسی

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) صوبہ پنجاب کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خطبا اور ذاکرین پر ناروا پابندیوں، بانیان و عزاداران کے خلاف مقدمات اور مکتب تشیع کے آئینی حقوق کی  پامالی کے خلاف سربراہ ٹی این ایف جے علامہ آغا سید حسین مقدسی کی کال پر ہفتہ 22 فروری کو لیاقت باغ کے سامنے مری روڈ پر پرامن ماتمی احتجاج ہوگا۔ اس ضمن میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے آغا سید حسین مقدسی کی صدارت میں اجلاس ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ عزاداری کا تحفظ کریں گے جو ہمارا بنیادی آئینی حق ہے ،اس پر کوئی سودا بازی نہیں کی جائے گی۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ٹی این ایف جے کے مطالبات پر فوری عمل درآمد کرکے ذکر حسین پر لگائی جانے والی پابندیوں کو ختم کرے ۔
اسلام آباد سے مزید