راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) پتنگیں بنانے کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر1150 پتنگیں، پتنگیں بنانے کا کاغذ، تنکے اور دیگر سامان برآمد کرلیاگیا. وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگیں بنانے کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر2 پتنگ سازوں گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت آسر سموئیل اور نئیر سلیمان کے ناموں سے ہوئی .سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے، اپنی چند لمحوں کی خوشی کے لئے شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔