• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں کمی ریکارڈ، بھارتی فیکٹر اہم

اسلام آباد(اے پی پی/مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک سے چاول کی برآمدت میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔اس کے بارے میں ماہرین نے بھارتی فیکٹر کو اہم قراردیتے ہوئے کہاہے کہ انڈیا کی جانب سے بین الاقوامی مارکیٹ میں دوبارہ انٹری نے پاکستانی چاول کی برآمد کو بری طرح متاثر کیا۔ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں چاول کی برآمدات سے ملک کو1.849ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.25فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات کاحجم 1.983ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،جنوری میں چاول کی برآمدات کاحجم 265.08ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرمیں 331.27ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 443.95ملین ڈالرتھا،اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو465.14ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.83 فیصد کم ہے۔

اہم خبریں سے مزید