• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف نے آئین کی 26 ویں ترمیم کوتسلیم کرلیا، اختیار ولی

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) تحریک انصاف کے وفد نے ملک کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ان کی دعوت پر ملاقات کرکےجس میں ان کے متعین کردہ ایجنڈے پر اپنی معروضات پیش کیں اس طرح حزب اختلاف کی اس بڑی جماعت نے آئین کی 26 ویں ترمیم کونہ صرف تسلیم کرلیا ہے بلکہ اس کی رو سے ہورہے اقدامات پربھی مہرتصدیق ثبت کردی ہے۔ ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا کے پارلیمنٹیرین اور پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما اختیار ولی خان نے جمعہ کو یہاں میڈیا کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے فاضل چیف جسٹس کی فراخدلی ہے کہ انہوں نے انصاف کے اعلیٰ اصولوں کی سربلندی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی تجاویز کے لئے ایسی تنظیم کے لوگوں کو اپنے گھر پر مدعو کرلیا جن سے کسی شریف النفس کو بات کرکے ہمیشہ خسارے کا سامنا ہوتا ہے۔ اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ ملک کے چیف جسٹس نے نئی روایت کی داغ بیل ڈالتے ہوئے عدالتی اصلاحات کے اعلیٰ مقصد کے لئے بے قابو زبان رکھنے والے تحریک انصاف کے سرکردہ افراد سےان کی ر ائے طلب کی وہ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور قانو ن و انصاف اور پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بھی صلاح مشورہ کرچکے تھے جن کی صائب رائے سے یقیناً چیف جسٹس کو اطمینان ملا ہوگا اب تحریک انصاف کے لوگوں سے ملکر انہیں طرفین کے درمیان تقابل کا موقع بھی مل گیا ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید