لاہور(نمائندہ جنگ)سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے کا معاملہ، پولیس کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیخلاف ایکشن، تھانہ فیکٹری ایریا میں پہلا مقدمہ درج کرلیاگیا، ایف آئی آر کےمطابق انگلینڈمیں مقیم شہری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جعلی ویڈیوز اپ لوڈ کیں،مخصوص جماعت کے کہنے پرقومی سلامتی کے اداروں کو تنقیدکانشانہ بنایاگیا۔ملزم نےجعلی ویڈیوز بنا کر حکومتی عہدے کی توہین کی اور غلط تاثر پیش کیا، مقدمہ تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کیاگیا، پیکا ایکٹ سمیت دیگرسنگین دفعات شامل کی گئیں۔پولیس کے سائبرکرائم سیل نے مجموعی طورپرچار مقدمات درج کرلیےہیں، تین مقدمات میں مطلوب 3ملزمان کو حراست میں لےلیاگیا،مزید تفتیش جاری ہے۔