اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آرمی چیف کی برطانوی فوج کے سربراہ سے ملاقات، جنرل عاصم منیر کا وارمنسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ،جدید ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف کو برٹش آرمی اور ڈیپ ریک اسٹرائیک بریگیڈ کی جدید کاری کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا۔