اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے چیئرمین اوگرا مسرور خان کی تقرری میں ایک سال کی توسیع کی ہے، باسط رحمان ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر، ناصر عزیز خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کی ہدایت ،محمد رفیق ڈپٹی سیکریٹری مذہبی امور ،ڈپٹی سیکریٹری اقتصادی امور نازش امجد لیبر اتاشی، پاکستانی سفارتخانہ یونان تعینات ۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری میں توسیع 23 فروری 2025 سے 22 فروری 2026 تک شمار ہو گی، یہ تقرری میں ایک سال کی توسیع اُن کی تقرری کی 4 سال کی مدت کی تکمیل پر کی گئی ۔