کراچی (اسٹاف رپورٹر)مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان اور شیراز کوآج22فروری کو ریمانڈ کیلئے انسداد دہشت گردی کورٹ نمبر تین میں پیش کیا جائیگا۔ پراسیکوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی نے بتایا کہ ہماری درخواست پر کورٹ نمبر تین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم ارمغان کا 4 دن کا ریمانڈ کورٹ نمبر دو سے دیا گیا تھا، ملزم شیراز کا ریمانڈ کورٹ نمبر ایک نے دیا تھا، کورٹ نمبر ایک کے جج سے ریمانڈ کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے، کورٹ نمبر دو کے جج 18 فروری کو ریٹائرڈ ہوگئے ہیں۔