کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی ایم کیو ایم و دیگر رہنماؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے حکام کو تفتیشی افسر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ملزم عامر کے وکیل کی درخواست پر سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔ پراسیکوشن کے مطابق عدالت بانی ایم کیو ایم، محمد انور اور سید طارق میر کےوارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے، ایم کیو ایم رہنماء بابر غوری پر الزام ہے کہ انہوں نے 4 مرتبہ منی لانڈرنگ کی۔ بابرغوری نے مختلف اوقات میں بالترتیب 104، 15، 212 اور 1.84 ملین کی منی لانڈرنگ کی، خواجہ سہیل منصور نے 11، 20 اور 50 ملین کی منی لانڈرنگ کی، ایم کیو ایم رہنماء ارشد عبداللہ وہرہ پر 40 ملین کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔