• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روحانی اسکالر، سلسلہ عظیمیہ کے سربراہ خواجہ شمس الدین عظیمی انتقال کرگئے

کراچی(نیوزڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ روحانی اسکالر ، سلسلہ عظیمیہ کے سربراہ، ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور کے بانی، روزنامہ جنگ میں کالم روحانی علاج کے بہت مقبول کالم نگار، کئی کتابوں کے مصنف، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے ویزیٹنگ پروفیسر خواجہ شمس الدین عظیمی کا جمعہ 21 فروری کراچی میں انتقال ہوگیا مرحوم کا جنازہ ان کی رہائش گاہ D32, بلاک A نارتھ ناظم آباد سے ہفتہ کو دن گیارہ بجے اٹھایا جائے گا ۔ نماز جنازہ اور تدفین ظہر کے بعد مرکزی مراقبہ ہال سرجانی ٹاون میں ہو گی۔ مرحوم کے پس ماندگان میں پانچ بیٹے چار بیٹیان اور ان کے ازواج و اولاد اور لاکھون معتقدین شامل ہیں اے پی این ایس کے عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کا خواجہ شمس الدین عظیمی کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔خواجہ شمس الدین کی پیدائش اکتوبر 1927 میں ہوئی ۔ انھوں نے تصوف سیرت النبیؐ ،روحانیت ،مراقبہ ، کلر تھراپی کے موضوعات پر کئی مقبول عام کتابیں لکھیں ، خواجہ صاحب نے سلسلہ عظیمیہ کے زیر اہتمام پاکستان کے چالیس سے زائد شہروں ، برطانیہ امریکا روس مشرق وسطی کے ممالک سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں مراقبہ ہال قائم کئے ۔ ان کی کتب بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے نصاب میں شامل ہیں ۔ آپ کے انتقال کی خبر پاکستان اور بیروں پاکستان تیزی سے پھیل گئی۔ خواجہ عظیمی کےلاکھوں معتقدین انتقال کی اس المناک خبر سے شدید رنج و غم میں ہیں، ان کے صاحبزادے ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کے مطابق مرحوم کا جنازہ ان کی رہائش گاہ D32, بلاک A نارتھ ناظم آباد سے دن گیارہ بجے اٹھایا جائے گا ۔ نماز جنازہ اور تدفین ظہر کے بعد مرکزی مراقبہ ہال سرجانی ٹاون میں ہو گی ۔آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی صدر ناز آفرین سہگل لاکھانی اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے اے پی این ایس کے عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کراچی کے بانی پبلشر اور ایڈیٹر انچیف خواجہ شمس الدین عظیمی کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اے پی این ایس نے ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کے والد محترم کے لیے مغفرت کی دعا کی کہ خدا انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔
اہم خبریں سے مزید